🥀 *سازش ہو تو ایسی*🥀

 *╭┄┅┅┅─══❁﷽❁══─┅┅┅•┄╮*

     *🤝​اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎​*  

 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

         ========


    اگر بیوی نیک اور فرمابردار ہو تو خاوند کے لیے دنیا پر سکون ہی نہیں بلکہ آخرت بھی بہتر ہو جاتی ہے، درج ذیل واقعہ کی حقیقت کیا ہے، لیکن ہمارے لیے اپنے گھروں کو پر سکون بنانے کی ایک نظیر ضرور ہے، اگر ہم اپنے گھروں کو پر سکون بنانا چاہتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی یاد سے اپنے گھروں کو خالی مت کریں۔


    ایک شخص اپنی بیوی کو لے کر مولوی صاحب کے پاس آیا اور کہنے لگا: مولوی صاحب! یہ میری زوجہ ہیں، ان پر اچانک آسیب کا حملہ ہوا ہے، شاید جن چمٹا ہے۔


مولوی صاحب نے دم درود کیا تو جن باتیں کرنے لگ گیا۔


مولوی صاحب: جلدی باہر نکلو، ورنہ میں...

جن: میں نکلنے کے لئے تیار ہوں، لیکن میری ایک شرط ہے، میں اس عورت سے نکل کر شوہر سے چمٹ جاؤں گا۔ (شوہر ڈر کے مارے دو قدم پیچھے ہٹتے ہیں)


مولوی صاحب: یہ نہیں ہوسکتا، لیکن آپ اس عورت کے شوہر سے کیوں چمٹ جانا چاہتے ہیں؟

 جن: کیونکہ یہ نماز نہیں پڑھتا۔


مولوی صاحب: اچھا تم اس طرح کرو، ان کی بیوی سے نکل جاؤ اور ان کے گھر کے قریب رہو، اس عورت کا شوہر نماز نہ پڑھے تو پھر اس شخص سے چمٹ جانا۔


جن: ٹھیک ہے، جن نکل جاتا ہے۔


    چند دن بعد وہ عورت مولوی صاحب کو فون کرکے شکریہ ادا کرتی ہے کہ اب نہ صرف ان کا شوہر صف اوّل میں نماز پڑھتا ہے، بلکہ اکثر مسجد کا دروازہ بھی وہی کھولتا اور اذان بھی دیتا ہے۔


    یہ عقدہ بعد میں کھلا کہ اس خاتون کو جن ون کچھ نہیں چڑھا تھا، اس نے شوہر کو نماز کا پابند بنانے کے لیے یہ واردات کر ڈالی تھی۔

۔  ➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے