*╭┄┅┅┅─══❁﷽❁══─┅┅┅•┄╮*
*🤝اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
"دسمبر او دسمبر... اٹھ جا نکمے دیکھ سات بج گئے ہیں اور ابھی تک تیری صبح بھی نہیں ہوئی اور 5 بجتے ہی تیری رات شروع ہو جاتی ہے، نہ خود کچھ کرتے ہو نہ کسی اور کو کرنے دیتے ہو،، نکمے، کام چور، ہڈ حرام.... مئی جون کو دیکھو صبح 4 بجے ہی اٹھ جاتے ہیں، سارا دن کام کرتے ہیں پسینہ بہاتے ہیں، ایک تم ہو مفلر لپیٹ کر اور شال اوڑھے پورا مہنہ گزار دیتے ہو...
جرسیوں کوٹوں کا خرچہ الگ سے کرواتے ہو...ایک جون ہے جو پورا مہینہ نیکر اور بنیان میں گزار دیتا ہے.....
ایسا کب تک چلے گا یار، گھر میں دو جوان بہنیں جنوری اور فروری بیٹھی ہیں، انکے ہاتھ پیلے کرنے ہیں..
کچھ تو خیال کرو ...
اس بے تکی عاشقی کو چھوڑو اور کسی کام پر لگ جاو... بہنوں کی عمریں نکلی جا رہی ہیں... جنوری تو اکتیس کی ہو چکی ہے، اب تو اسکے بالوں میں بھی چاندی نظر آنے لگ گئی ہے، خیر سے فروری بھی اٹھائیس کی ہو گئی ہے...
تمہیں اپنا نہیں تو بہنوں کا ہی خیال ہونا چاہئے... آخر کب تک مارچ اپریل انتظار کرتے رہیں گے.... وہ دونوں باغ و بہار مزاج کے لڑکے ہیں، فروری تو اپریل کو اسکی ہنس مکھ طبیعت کی وجہ سے پسند بھی بہت کرتی ہے، ان دونوں کی لو میرج پر کسی کو اعتراض بھی نہیں ہو گا،،،،
دوسری طرف مارچ اور جنوری تو بچپن کے منگ ہیں جو ایک ساتھ جینے مربے کی قسمیں کھا چکے ہیں.... اگرچہ تیری بہنیں تیری طرح سرد اور خشک مزاج کی ہیں... لیکن ان دونوں کو اچھے بر مل گئے ہیں....
میں تو کہتا ہوں اس بہار میں دونوں کی رخصتی کر دے تاکہ میں تیرے لئے مئی کا ہاتھ مانگ سکوں، حالانکہ مجھے پتا ہے تم دونوں کے مزاج میں زمین آسمان کا فرق ہے... لیکن کیا کریں وٹہ سٹہ جو ہے... جنوری فروری دے کر تمہارے لئے مئی تو لینی ہے ناں....
میرے کانوں میں یہ بھی خبریں آتی رہتی ہیں کہ مئی کا جون کے ساتھ کوئی چکر ہے... شاید یہ سچ بھی ہو.. ایک تو جون اسکے چاچے کا بیٹا ہے اور ہم دیوار ہے..
کیا ہوا جو ایک دن مئی سے چھوٹا ہے... عشق عمریں کب دیکھتا ہے... اور ویسے بھی جون جتنا گرم مزاج اور اتھرا ہے... تو تو اس کے سامنے برف کا گولہ ہے منٹوں میں پگھلا کر رکھ دے گا تجھے....
دسمبر... میرے بچے کس دنیا میں رہتے ہو... دنیا کام کرنے والے کو اور کچھ کر کے دکھانے والے کو پسند کرتی ہے.. تمہاری کاہلی اور حیلہ سازی تمہیں کہیں کا نہیں چھوڑے گی..
تیرے تینوں چھوٹے بھائی ستمبر اکتوبر اور نومبر کتنے محنتی ہیں... لگتا ہی نہیں کہ تمہارے بھائی ہیں... دن رات کام میں مصروف رہتے ہیں اور کبھی کوئی فرمائش بھی زباں پر نہیں لاتے...
ایک تم ہو، ہر وقت چائے یا کافی کا مگ ہاتھ میں پکڑا ہوتا ہے.. اور جیبیں خشک میووں سے بھری رہتی ہیں اور کام کے معاملے میں زیرو کی رپورٹ ملتی ہے.. تمہاری دیکھا دیکھی جنوری فروری بھی چائے کافی اور خشک میووں کی عادی ہو گئی ہیں.. پتر اپنا نہیں تو ان نمانیوں کا ہی خیال کر لو.....
میں نے سوچا تھا جنوری فروری کے ہاتھ پیلے کر کے اپنے اکتوبر کیلئے جولائی کے گھر جا کر جھولی پھیلاوں گا... لیکن مجھے لگتا ہے یہ بھی نہیں ہونا... میرا اکتوبر بھولا بھالا اور محنتی سا لڑکا ہے، خزاں رسیدہ ہو چکا ہے بیچارہ... سر کے بال بھی جھڑ گئے ہیں...
اور جولائی، توبہ توبہ اتنی حبس زدہ لڑکی میں نے کبھی نہیں دیکھی... سنا ہے اگست کے ساتھ اسکا کوئی سلسلہ چل رہا ہے.. ایک تو دونوں ہی حبس زدہ مزاج کے ہیں.. پھر ہم عمر بھی ہیں اور ہم دیوار بھی... چلو خیر، میرے اکتوبر کا بھی اللہ مالک ہے...
بس دسمبر پتر میرے بندھے ہاتھوں کو دیکھ اور چھوڑ دے یہ کج ادائیاں... اب تو سوشل میڈیا کے لونڈے بھی تیرا مزاق اڑانے لگ گئے ہیں، اور تجھ سے منسوب کتنی بیہودہ شاعری اور لطیفے بنانے لگے ہیں...
یہی سلسلہ رہا تو کوئی بعید نہیں میں تم سے اعلان لا تعلقی کر لوں... امید تو نہیں ہے کہ تمہارے کانوں پر جوں تک بھی رینگے گی،،،
لیکن میرا فرض تھا کہ تمہیں آگاہی دوں اور راہنمائی فراہم کروں... باقی کرنی تو تم نے اپنی مرضی ہی ہے"......
۔ ➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے