*بال گرنے سے بچانے کے 9 سادہ طریقے*

 *╭┄┅┅┅─══❁﷽❁══─┅┅┅•┄╮*

     *🤝​اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎​*  

 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖


کون چاہتا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے بال گرتے جائیں اور گنجا پن نمایاں ہو جائے۔ خصوصا نوجوانی میں بال گرنا شدید پریشانی اور ڈپریشن کی کیفیت میں مبتلا کر سکتا ہے۔ 

اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ جلدی گنجے ہوجائیں تو مندرجہ ذیل دس طریقوں میں سے جو سادہ اور قابل عمل لگے وہ اپنا لیجیے۔ 


1۔ تیلوں کا استعمال کیجیے

کلونجی کا تیل، زیتون کا تیل، کیسٹرآئل، ناریل کا تیل، پیپرمنٹ کا تیل، کدو کا تیل، تارامیرا کا تیل، ججوبا آئل، ٹی ٹری آئل، اور سرسوں کا تیل۔ ان سب تیلوں کو ملا کر یکجان کر کے رکھ لیں۔ اور ہفتے میں دو بار ایک چمچ تیل سر پر لگا کر کچھ دیر کسی کپڑے یا مومی بیگ سے سر کو ڈھک لیں۔ اس کے بعد سر کو ہلکے شیمپو سے دھو لیں۔ 


2۔ سیب کا سرکہ 

سیب کے سرکے کا ایک یا دو چمچ ایک کپ پانی میں ملا لیں۔ اور سر دھونے کے بعد سر میں اچھی طرح مساج کریں۔ دو سے تین منٹ کے مساج کے بعد سادہ پانی سے سر کو دھو لیں۔ سرکے کی بو تھوڑی دیر کے بعد معدوم ہو جائیگی، اس کی فکر نہ کریں۔


3۔ ایلو ویرا جیل

ایلو ویرا پودے کی جیلی کافی مفید ہوتی ہے۔ پودے سے ڈائرکٹ نکالیں یا بازار سے خرید لیں۔ تھوڑی سی جیل سر میں مساج کریں اور پندرہ منٹ کے بعد سر کو دھو لیں۔


4۔ پیاز کا جوس 

ایک عدد پیاز کو کرش کر کے اس کا جوس نکال لیں۔ اور اس جوس کو ایک چمچ شہد میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں لگا لیں۔ یاد رکھیں اس کو مساج نہیں کرنا، بس انگلیوں سے پیسٹ کو لیپ کردینا ہے۔ آدھ گھنٹے لگا رہنے دیں پھر سر دھو لیں۔


5۔ ادرک یا جوس

ادرک کے ایک انچ لمبے ایک یا دو ٹکڑے لیں۔ انکو کاٹ پیس کر انکا جوس نکال لیں۔ اب اس جوس کو دو چمچ زیتون کے تیل یا ججوبا تیل میں مکس کر لیں۔ اس کو اب دو سے تین منٹ تک سر میں مساج کریں۔ آدھ گھنٹے کے بعد سر کو دھو لیں۔


6۔ میتھی کا پاؤڈر 

میتھی کا پاؤڈر پانی میں ملا کر پیسٹ سی بنا لیں اور سر پر لیپ کر لیں۔ جیسے مہندی لگاتے ہیں۔ ایک گھنٹے کے بعد سر کو دھو لیں۔ 


7۔ کافی کا استعمال 

دو چمچ کافی پاؤڈر لیں، اس کو ایک چمچ شہد اور ایک چمچ زیتون کے تیل کے ساتھ مکسچر بنا لیں۔ اس مکسچر کو سر پر ماسک کی طرح لگا کر بیس منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد مناسب شیمپو یا صابن سے دھو لیں۔ 


8۔ انڈے کی زردی

انڈے کی زردی انڈے کے پانی سے علیحدہ کرلیں۔ اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر سر میں بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں۔ 


9۔ ملٹھی اور ہلدی کا استعمال

ایک چمچ ملٹھی کا پسا ہوا پاؤڈر لیجیے۔ اسکو آدھ کپ دودھ میں مکس کر لیجیے۔ اور اس میں ایک چٹکی ہلدی بھی ڈال لیجیے۔ اس مکسچر کو رات سونے سے پہلے لگا لیجیے اور سر کو شاور کیپ سے ڈھک کر سو جائیے۔ صبح اٹھ کر سر دھولیجیے۔


یہ سب طریقے انتہائی آسان ہیں اور آپ گھر میں اپنی روٹین کے دوران کر سکتے ہیں۔ بالوں کو بچانے اور اپنی پرسنالٹی کو بہتر رکھنے کے لیے اتنا تو کرنا ہی ہوگا۔


آپ کوئی بھی طریقہ شروع کریں، ہفتے میں دو یا تین مرتبہ ضرورکریں اور باقاعدگی سے کریں۔ آپ کے بال کچھ ہفتوں میں نمایاں طور پر صحتمند ہوجائین گے اور گرنا بھی رک جائیں گے۔

۔  ➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے