پستہ کا مزاج گرم تر ہوتا ہے۔ یہ بے شمار قیمتی اجزاء کا خزانہ ہے۔
💎کوپر، میگنشیم،آیرن،
زنک،سیلنیم،وٹامن B کمپلیکس سمیت بہت سے اجزاء کا مجموعہ ہے۔ کھانے میں اسکا ذائقہ بھی بہت کمال کا ہوتا ہے۔
🌷 نزلہ،زکام،کھانسی،گلے کی خراش ان میں پستہ بے حد مفید ہے۔ پستہ میں اخروٹ کے بعد سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس پایا جاتا ہے جو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
🌷 کولیسڑول لیول کم کرتا ہے۔
🌷 ہائی بلڈ پریشر میں بھی مفید ہے۔
🌷 اس سے قبض دور ہوتی ہے۔
🌷 ایسے لوگ جو گوشت نہیں کھاتے وہ پروٹین کی کمی پوری کرنے کے لیے پستہ کو کھا سکتے ہیں ۔
🌷 پستہ کھانے سے شوگر لیول بھی کنڑول میں رہتا ہے۔
🌷 دل کو مضبوط کرتا ہے۔
🌷 دماغ کو طاقت دیتا ہے۔
🌷بلغم کو دور کرتا ہے۔
🌷 موٹاپا کم کرتا ہے
جدید تحقیق کے مطابق کولیسڑول کم کرنے کیساتھ ساتھ خون میں بننے والے لوتھڑے یعنی Clot کو ختم کرتا ہے۔
پستہ کا روزانہ کا استعمال پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔بلکہ پھیپھڑوں کے کینسر اور ہمہ قسم کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔
*خواتین کے لیے پستہ بے حد مفید ہے۔*
جلد کو پُر کشش بناتا ہے۔
بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کم کرتا ہے۔
پستہ میں موجود زنک اور سیلینم جیسے اجزاء مردوں کے لیے انتہائی مفید ہے اس سے قوت باہ میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔
حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں بھی اسکا استعمال کر سکتی ہیں اسکا کوئی نقصان نہیں ہے۔
*مقدار!*
30 سے 40g تک پستہ آپ روزانہ کھا سکتے ہیں ۔ ایک چھوٹی مٹھی کے برابر۔
مزاج اور طبیعت کے مطابق استعمال کریں ۔
*کھانے کا وقت!*
کسی بھی وقت آپ کھا سکتے ہیں بہترین وقت عصر کے بعد کھائیں۔
*احتیاطی تدابیر!*
پستہ کو ہمیشہ بغیر نمک اور چینی کے استعمال کریں ۔
اسکو خریدتے وقت چھلکے سمیت خریدیں اس کا مغز آپ خود نکالیں۔
اعتدال کے ساتھ کھائیں ورنہ اس سے متلی،قے اور سوجن ہو سکتی ہے۔
*ضروری بات*
_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_
0 تبصرے