سوال: مرغی ذبح ہوئ اور چھری پر خون لگ گیا تو اس کو کس طرح پاک کیا جائے؟*🐓🐔

جواب:* لوہے کی چھری یا چاقو وغیرہ🔪🗡 کو پاک اس طرح کریں کہ اگر ان میں سے کسی چیز پر نہ زنگ ہو نہ نقش و نگار وغیرہ اور یہ نجس ہو جائیں تو ان کو اچھی طرح پونچھ ڈالنے سے پاک ہو جائیں گے۔ *(بہار شریعت جلد دوم صفحہ 52)*


                  ««««««««🎀««««««««


*سوال:👶🏻 بچے نے دری پر پیشاب کر دیا تو جگہ پر چادر بچھا دی تو چادر بھی پیشاب کی نمی کی وجہ سے نم ہو گئ۔تو کیا اب دری کے ساتھ چادر بھی نا پاک ہے؟*


*جواب:* اگر بچے نے دری پر پیشاب کر دیاتو اب پیشاب کی جگہ پر چادر بچھا دی گئ جس کی وجہ سے وہ چادر بھی نم ہو گئ تو دری کے ساتھ ساتھ چادر بھی نا پاک ہے۔👉🏻


               ««««««««🎀«««««««


*سوال: 👁اگر دکھتی آنکھ سے پانی نکل کر کپڑوں پر لگ جائے تو کپڑے کا کیا حکم ہے؟*


*جواب:* دکھتی آنکھ👁 سے جو پانی نکلتا ہے وہ نجس ہےاگر وہ پانی کپڑے وغیرہ پر لگ جائے تو پاک کرنا ہو گا۔بہتر ہے کہ دکھتی آنکھ کو ٹشو وغیرہ سے پونچا جائے۔ *(بہار شریعت جلد 1 حصہ دوم صفحہ 50)*


                    «««««««🎀««««««««


*سوال: قے آنے پر اس کے گندے چھینٹے کپڑوں پر گر گئے تو کیا کپڑوں کو پاک کرنا ہوگا؟👕*

*جواب:* قے کے چھینٹے نجس ہوتے ہیں اگر یہ کپڑوں پر گریں تو کپڑا نا پاک ہو جائے گا۔👉🏻


                   ««««««««🎀««««««««  


*سوال:🐐 بکری کا دودھ نکالتے وقت اس میں مینگنی گر گئ تو کیا دودھ نا پاک ہو گیا؟*


*جواب:* دودھ نا پاک ہو جائے گا کیونکہ بکری🐐 کی مینگنی نجس ہوتی ہے۔اگر وہ کسی چیز میں گر جائے تو وہ چیز بھی نا پاک ہو جائے گی۔ *(بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ 52)*

*🌺 اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے علمِ دین حاصل کریں اور دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں جزاک اللہ خیرا کثیرا🌹*

🌺🤲🌹🤲🌳🤲🌷


🌸🌼🌸🌼🌸🌼🌸🌼🌸🌼🌸

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے