👈ایک پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں دو چمچ مکئی کا آٹا شامل کر کے پیسٹ بنالیں . اس پیسٹ سے چہرے پر عمودی دائرے کی شکل میں پندرہ سے بیس منٹ تک مساج کریں . اب اسے خشک ہونے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں . یہ چکنی جلد کی حفاظت کے لیےانتہائی مفید نسخہ ہے .
،
👈شہد اور لیموں کے چند قطرے ملا کر رکھ لیں . انہیں ہونٹوں پر لگائیں . اسکے علاوہ تازہ سنگترے کا بیرونی حصہ ہونٹوں پر ملیں . انار کے استعمال سے بھی ہونٹ پھٹنا بند ہو جاتے ہیں .
👈عام طور پر معدے کی خرابی سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں . معدے میں گرمی زیادہ ہو تو اسپغول کا چھلکا ایک گلاس شربت صندل میں شامل کر کے پانچ روز نہار منہ استعمال کریں .
👈ایک چمچ میٹھا سوڈا ، نمک اور سہاگہ لے کر کسی بوتل میں رکھ لیں . اس سے روزانہ دانت صاف کریں .دانتوں کی پیلاہٹ دور ہوجائے گی .
👈لیموں کے چھلکے سکھا کر پیس لیں . اس میں نمک ملائیں اور روزانہ اس سے دانت صاف کریں . چند دنوں میں دانتوں کامیل دور ہوجائے گا
*ضروری بات*
_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_
0 تبصرے