*معدے میں تیزابیت کا گھریلو علاج...*

معدے میں زیادہ ایسڈ کا اخراج تیزابیت کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں درد، گیس اور سانس میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے ۔


زیادہ وقت بھوکا رہنے ، خالی پیٹ یا چائے اور کافی کا زیادہ استعمال تیزابیت کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ جب ہم مرغن مصالحے دار کھانا کھاتے ہیں تو اس کی وجہ سے بھی معدے میں ایسڈ زیادہ بنتا ہے جو سینے میں جلن پیدا کرتا ہے۔

آپ کے باورچی خانے میں بہت سی ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیںجو آپ تیزابیت کو دور کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔


*تلسی کے پتے:*

 تلسی کے پتوں میں گیس کو ختم کرکے سکون پہنچانے کی خصوصیات موجود ہیںجن سے تیزابیت میں فوری آرام آتا ہے۔ جب بھی پیٹ میں گیس محسوس ہو تلسی کے چند پتے دھوکر چبالیں یا ۳ سے ۴ پتوں کو ایک کپ پانی کے ساتھ ابالیں چند منٹ پکنے دیں پھر چھان کر پی لیں۔


*سونف:*

کھانے کے بعد سونف کھالینے سے بھی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے ۔ نظام ہضم درست رکھنے کے لیے سونف کی چائے نہایت مفید ہے۔ سونف میں موجود تیل بدہضمی اور پیٹ کو پھولنے سے بچاتا ہے۔


*دارچینی :*

دارچینی میں قدرتی طور پر اینٹی ایسڈ خصوصیات موجود ہیں جو ہاضمہ بہتر بناتی ہیں ۔ تکلیف سے نجات کے لیے دارچینی کی چائے پئیں جو پیٹ کا انفیکشن جلد ختم کردے گی۔


*گُڑ:*

گڑ میں میگنیشیئم وافرمقدار میں موجود ہے جو نظام ہضم کو قوت بخشتی ہے اورتیزابیت کو ختم کرتی ہے۔کھانے کے بعد گڑ کا چھوٹا سا ٹکڑا منہ رکھ کر چوسیں۔گڑ جسم کے درجہ حرارت کو بھی کم کرتا ہے اور تیزابیت کو دور کرتا ہے اس لئے ماہرین گرمی میں گڑ کا ٹھنڈاشربت پینے کا مشور ہ دیتے ہیں۔


*لونگـ:* 

چینی طب اور آیورید ک میں ہاضمے کی خرابی دور کرنے کے لئے لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔لونگ پیٹ میں بننے والی گیس کو ختم کرتی ہے اس لئے لوبیا،پھلیاں اور کالے چنے بناتے وقت اس میںلونگ پیس کر ڈالیں تاکہ گیس نہ بنے۔تیزابیت سے بچنے کے لئے برابر کی مقدار میں پسی ہوئی الائچی اور لونگ بھی کھائی جا سکتی ہے ۔تیزابیت ختم کرنے کے ساتھ یہ منہ کی بدبو بھی ختم کرے گی.


*ضروری بات*

_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے