🥀 _*کتنا کچھ ٹوٹ رہا ہے*_ 🥀

 *╭┄┅┅┅─══❁﷽❁══─┅┅┅•┄╮*

     *🤝​اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎​*  

 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖


خاندان ٹوٹ رہے ہیں رشتے ٹوٹ رہے ہیں دوستیاں ٹوٹ رہی ہیں کلام ٹوٹ رہاہے کہ بات کرنے کا وقت نہیں ملاقاتیں ٹوٹ رہی ہیں کہ ملنے کی فرصت نہیں ذرا سی غلطی ہونے کی دیر ہوتی ہے کہ تعلقات توڑ دیتے ہیں۔

تو پھر!

وقت کی فرصت سے *کلام اور تعلقات* کو جوڑ کر دیکھیں بہن بھائیوں میں دُوریاں آ رہی ہیں ان سے دلی لگاؤ منتشر ہو رہا ہے ان دوریوں کو محبت سے ضرب دے کر تقسیم کر کے دیکھیں اعتماد ٹوٹ چکے ہیں پاش پاش ہو چکے ہیں 

تھوڑی انسانیت اور زیادہ رحم سے انہیں جوڑ کر دیکھیں ہم اپنی ذات میں پورے کے پورے ٹوٹ چکے ہیں اس ٹوٹی پھوٹی ذات کو اٹھا کر باہر پھینکنے سے پہلے ایک بار پھر سے اینٹ اینٹ تعمیر کر کے دیکھیں یہ جہاں تباہ حال ہے یہ دنیا مصیبت زدہ ہے اس ٹوٹی ہوئی انسانی بستی کو پھر سے آباد کر کے تو دیکھیں

ٹوٹے ہوئے لوگ برے یا بےکار نہیں ہوتے ٹوٹ کر جڑے ہوئے لوگ تو کمال کے ہوتے ہیں خود کو اور دوسروں کو جوڑنے کا کمال کر کے تو دیکھیں یہ دنیا ہماری ہے ہم ایک دوسرے کے لیے ہیں ایک دوسرے کے دکھ درد سنیں ایک دوسرے کو تسلی دیں ایک دوسرے کے لیے سکون پیدا کر کے دیکھیں زیادہ نہیں صرف چند ایک کو جوڑ کر دیکھیں


_

۔  ➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے