⚘٭ *بســــــــــم اللــــہ الرحـــــمن الرحیــــم* ٭⚘
❣︎
*جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے حضرت رسول خُدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا
بابا جان!جو مرد یا عورت نماز کو حقیر سمجھے اس کی سزا کیا ہے ؟تو آپؐ نے فرمایا:فاطمہؑ!جو مرد یا عورت نماز کو حقیر سمجھے ،اللہ تعالیٰ اسے پندرہ(15)مصیبتوں میں مبتلا کردےگا۔.
جس میں سے چھ دنیا میں،تین اس کی موت کے وقت،تین اس کی قبر میں اور تین قیامت کے دن ہونگی جب اسے قبر سے اُٹھایا جائے گا۔
*چنانچہ جوچھ دنیا میں ہونگی وہ یہ ہیں ۔*
*1۔*اسکی عمر سے برکت کو اُٹھا لیا جاتا ہے ۔
*2۔*اسکے رزق سے برکت کو اُٹھالیا جاتا ہے ۔
*3۔*اس کے چہرے پر سے اللہ نیک لوگوں کی علامات کو مٹادیتا ہے ۔
*4۔*وہ جو عمل بھی کرتا ہے اسے اس کا ثواب نہیں ملتا ۔
*5۔*اسکی دعا آسمان کی جانب بلند نہیں ہوتی ۔
*6۔*صالح لوگوں کی دعا میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوتا۔
*جو تین مصیبتیں اسے موت کے وقت آلیتی ہیں وہ یہ ہیں ۔*
*1۔*ذلیل ہوکر مرتاہے۔
*2۔*پیاسا ہوکر مرتا ہے ۔
*3۔*بھوکا ہوکرمرتا ہے اگر تمام دنیا کی نہروں کے پانی سے سیراب کیا جائے پھر بھی وہ سیر نہیں ہوگا۔
*جو تین مصیبتیں اسے قبر میں آلیتی ہیں وہ یہ ہیں ۔*
*1۔*اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ کو بھیج دیتا ہے جو اسے قبر میں جھٹکے دیتا رہتا ہے ۔
*2۔*اسے فشار قبر ہوتا ہے ۔
*3۔*اس کی قبر میں تاریکی ہی تاریکی ہوتی ہے ۔
*جو تین مصیبتیں اسے قیامت میں درپیش ہونگی وہ یہ ہیں ۔*
*1۔*اللہ تعالی ٰ ایک فرشتہ کو بھیجے گا جو اسے منہ کے بل گھسیٹے گا اور دوسرے لوگ اسے دیکھتے ہونگے۔
*2۔*اس سے بڑی سختی سے حساب لیا جائے گا۔
*3۔*اللہ تعالیٰ اس کی طرف (نگاہ رحمت سے )نہیں دیکھے گا اسے کسی گناہ سے پاک نہیں کرےگااور اس کے لئے دردناک عذاب ہوگا۔
افلاح السائل:ص:19،* *تفسیر المعین:ص:98
0 تبصرے