*کیا آپ جانتے ہیں کہ کھجور کا دودھ اس موسم میں کون کون سی بیماریوں کے لئے مؤثر ہے؟*




جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں سردی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس ٹھنڈے موسم میں ہر کوئی کھانسی، نزلہ و زکام جیسی بیماریوں سے پریشان ہے۔ سردی میں ہمیں اس لیے زیادہ انفیکشنز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیوں کہ ہماری ڈائیٹ اس موسم کے حساب سے شاید غذائیت سے بھرپور نہیں۔ کھجور کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟


متعدد ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ اس موسم میں اپنی ڈائیٹ میںکھجور شامل کرنا مثبت ثابت ہوتا ہے۔ لیکن صرف میٹھے پکوان میں کھجور کا استعمال کرنے کے بجائے اسے دوسرے طریقوں سے بھی کھانا سیکھیں۔کھجور غذائیت سے بھرپور ہے، جس کے صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، پھر چاہے نظام ہاضمہ کے مسائل ہوں، دل کی صحت یا پھر ذیابطیس کا مسئلہ۔


 *اور کیا آپ جانتے ہیں کہ*

 کھجور اس موسم میں سردی، نزلہ زکام جیسی بیماریوں میں بھی مؤثر ہے؟ کھجور میں وٹامن سی، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور اے ون جیسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ وٹامن سی ہمارے جسم کو متعدد انفیکشنز سے محفوظ رکھ سکتا ہے جن میں نزلہ زکام جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ کھجور کا دودھ ایسی بیماریوں سے نجات کا سب سے بڑا حل بھی ثابت ہوسکتا ہے، کیوں کہ اس میں وٹامنز کے ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔


 *کھجور کا دودھ گھر پر کیسے بنائیں؟* 

 اجزاء: دودھ – 2 کپ کھجور – کٹے ہوئے آدھا کپ بادام – ڈیڑھ کھانے کا چمچ دار چینی پاؤڈر – آدھا چائے کا چمچ چینی – حسب ذائقہ ترکیب: کھجور کو 40 منٹ کے لیے آدھا کپ دودھ میں رکھیں، بعدازاں ان کھجور اور دودھ کو بلینڈر میں ڈالیں، جس کے ساتھ بادام بھی شامل کریں۔ اچھی طرح پیس لینے کے بعد اسے الگ رکھ دیں، ایک پتیلی میں رکھا ہوا دودھ ابالیں، جس کے بعد اس میں بلینڈ کیے کھجور شامل کریں، دار چینی پاؤڈر اور چینی ڈال کر 5 منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔ کھجور کے دودھ کو گرم گرم پیئے تاکہ کھانسی میں واضح فرق محسوس ہو۔


*ضروری بات*

_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے