▪️ *عورت فاتحہ پڑھنے کے لئے قبرستان جا سکتی ہے یا نہیں؟*

کیا فرماتے ہیں علماۓ دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس رمضان شریف میں ہمارے والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔ ہمشیرہ والد صاحب کی قبر پر قبرستان جانے کا کہتی رہتی ہیں، شرعی راہنمائی فرما دیں  کہ کیا عورت با پردہ ہو کر قبرستان جاسکتی ہے یا نہیں ❓


*بسم الله الرحمن الرحيم*

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب


✍🏻 اللہ عزوجل آپ کے والد مرحوم کی مغفرت فرمائے اور آپ کے اہل خانہ کو صبر اور اس صبر پر اجر عظیم عطا فرماۓ ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارکہ کے علاوہ قبروں کی زیارت کے لیے جانا عورتوں کے لیے مطلقاً منع ہے ،اگر چہ باپردہ ہو کر جائیں ، خصوصاً اپنے کسی عزیز رشتہ دار جیسے آپ کی بیان کردہ صورت میں والد صاحب کی قبر پر جائے ، تو اور زیادہ ممنوع ہے ، لہذا آپ اپنی ہمشیرہ کو سمجھائیں اور بتائیں کہ کسی عزیز کی موت پر صبر کا شیوہ اختیار کرنا ہی خدا عزوجل کو پسند ہے ۔


*والله أعلم عزوجل ورسوله أعلم صلى الله تعالیٰ عليه واله وسلم*


*دارالافتاء اہل سنت*

  (دعوت اسلامی)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے