👈 *بہنیں* 👉

 *╭┄┅┅┅─══❁﷽❁══─┅┅┅•┄╮*

     *🤝​اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎​*  

 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖


امی امی ہماری تمام سہیلیوں کے بھائی ہیں اور ہمارا کوئی بھائی کیوں نہیں ہے ؟ 


ماں مسکرائی اور بولی اللہ دے گا ۔


کب دے گا امی !


جب اللہ کو منظور ہوگا ۔۔۔۔ ان سب کی دعا قبول ہوئی


اللہ کی رحمت کو جوش آیا اور بہنوں کو بھائی مل گیا.


 بہنوں کے لئے بھائی سے زیادہ وہ ایک جیتا جاگتا "گڈا" تھا. 


جس کے ساتھ وہ دن بھر کھیلتیں. 


اس کے ناز اٹھاتیں  ماں سے زیادہ وہ اس کا خیال رکھتیں.


وقت گزرتا رہا اب بہن بھائی سکول جانے لگے تھے. 


اس دن موسم خراب تھا بارش رکنے کا نام ہی نہیں لے رھی تھی. 


بچے سکول گئے ھوئے تھے اور ماں فکر مند تھی.


جب بچے گھر لوٹے تو ماں حیران رہ گئی  بھائی کا لباس خشک تھا.


 بہنیں پانی میں شرابور نظر آ رھی تھیں ماں کو کچھ پوچھنے کی ضرورت پیش نہیں آئی.


"آپیوں نے مجھے چادرکے سائے میں رکھا" بھائی شوخ آواز میں بولا.


ماں مسکرائی اور بولی بہنوں کے اس ایثار کو یاد رکھنا بیٹا


ماں بہت گہری بات کر گئی تھی وہ سمجھ نہیں پایا. 


وقت گزر رہا تھا


  ہر کوئی شادی شدہ تھا 


  ایک دن بھائی نے بہنوں سے کہا.میں اکیلا وارث ہوں 


اور تم دونوں کو اپنے حصے سے دست بردار ہونا پڑے گا.


دونوں بہنوں نے ایک دوسرے کی جانب دیکھا اور چپ ہوگئیں 


 کچھ آنسو پلکوں سے چھلکے مگر اپنے آنسو بھائی سے چھپا لیئے 


 جب وہ سب تحصیل دار کے آفس پہنچے سب کے بیان حلفی قلم بند ھونے والے تھے 


وہی لاج دلارا بھائی ،بہنوں سے ان کا حق چھیننے والا تھا


لیکن بہنوں کے لئے وہ اب بھی وہ گڈے جیسا تھا


ملتان کا موسم بدل چکا تھا دسمبر کا مہینہ تھا آسمان ابر آلود تھا 


اچانک بارش شروع ہوگئی جب بہنوں نے دیکھا تو فوراً بھائی کے  سر پر اپنے آنچل کا سایہ کر دیا. 


یی وہ لمحہ تھا کہ اچانک ایک جھماکا ہوا بھائی کو بچپن کی برسات یاد آگئی.


 کہ بھائی چھاتے کے سائے میں تھا اور بہنیں بارش میں بھیگ رہیں تھیں. 


اور ماں کے وہ الفاظ یاد آگئے کہ بہنوں کے اس ایثار کو یاد رکھنا بیٹا.


ماں کی بات آج سمجھ آگئی ۔۔۔۔۔۔ قدم لڑکھڑا گئے ۔۔۔۔ نیچے بیٹھ گیا ۔


رونے لگ گیا بہنوں کے قدموں میں گر گیا  ۔۔۔۔۔۔ نظر آسمان کی جانب اٹھ گئی 


اللہ سے توبہ کرنے لگ گیا ۔۔۔۔۔۔ کہ اس کریم ذات نے ناانصافی کرنے سے بچا دیا

۔  ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے