*بچوں کو نزلہ زکام اورٹھنڈ سے بچانے کے انتہائی آزمودہ ٹوٹکے*

موسم سرما کی آمد پر نزلہ زکام اور کھانسی بھی ساتھ ہی وارد ہوتے ہیں، خصوصا چھوٹے بچے فورا نزلہ زکام، کھانسی اور ٹھنڈ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔


ان موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آج بھی بہت سی مائیں بازاری دواؤں کے بجائے بچوں کو نانیوں دادیوں کے آزمودہ ٹوٹکے استعمال کراتی ہیں جو واقعی اثر بھی دکھاتے ہیں۔


چھوٹے بچوں کو ٹھنڈ اور کھانسی سے بچانے کے لیے چند آزمودہ نسخے آپ بھی پڑھیے جن کے استعمال سے یقیننا بچے بہترمحسوس کریں گے۔


*لہسن اور اجوائن*


لہسن کے چند جوے اور چمچ بھر اجوائن کو توے پر سینک لیں۔ اس کے بعد دونوں اجزا کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں۔ تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے تو اس پوٹلی کو سوئے ہوئے بچےکے نزدیک رکھ دیں۔ یہ ٹوٹکا ٹھںڈ ختم کرنے کیلئے نہایت مفید ہے۔


 *پیروں پر وکس وپیورب لگائیں*


رات کو بچے کو سلانے سے قبل اس کے پیروں پر وکس ویپورب کے ساتھ ہلکی سی مالش کریں ، اچھے اثر کے لیے مساج کے بعد بچے کو موزے پہنائیں ۔ یہ نہایت آسان ٹوٹکا بہت آزمودہ کہلایا جاتا ہے


*ادرک اور شہد*


ایک چمچ شہد میں چند قطرے ادرک کا رس ملا لیں۔ یہ آمیزہ نیم گرم پانی کے ساتھ منزلہ زکام ، کھانسی اور ٹھنڈ سے متاثرہ بچے کو پلائیں لیکن خیال رہے یہ نسخہ ایک سال سے کم عمر بچوں کیلئے نہیں ہے۔


*بھاپ*


اکثر مائیں چھوٹے بچوں کو بھاپ دینے سے گھبراتی ہیں لیکن بھاپ نزلہ زکام میں جادو اثر رکھتی ہے۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کسی جگ میں ابلتا ہوا پانی یا پھر بالٹی میں ابلتا پانی ڈال کر ماں بچے کو لے کر قریب بیٹھ جائے تو بچے تک بآسانی بھاپ کے اثرات پہنچ سکیں گے۔ ضروری ہے کہ کمرے کا دروازہ اور کھڑکیاں بند ہوں تا کہ ہوا کا گزر نہ ہوسکے یا پھرواش روم میں بھی یہی ٹوٹکا کیا جاسکتا ہے۔


 *کھانسی کا گھریلو شربت*


ادرک ، تلسی، بڑی الائچی اور کالی مرچیں لے کر پانی میں جوش دلوائیں۔ چولہا بند کرنے کے بعد اسے ٹھنڈا کرکے ذائقہ دار اور مزید موثر بنانے کے لیے حسب ضرورت شہد شامل کریں ۔


بازاری کھانسی کے شربتوں کے مقابلے میں یہ گھریلو شربت آپ کے بچے کیلئے بہترین ہے۔


*ضروری بات*

_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے