*👨🏻‍💻کیمسٹری کی تاریخ👩🏻‍🔬🤔🔥*

 ⚘٭ *بســــــــــم اللــــہ الرحـــــمن الرحیــــم* ٭⚘

❣︎

.

*👀........اس بات کا صیح تعین کرنا مشکل ہے کہ کب کیمسٹری وجود میں آئی لیکن یہ بات تاریخ میں ضرور موجود ہے کہ پرانے دور کی تہذیبوں کے ساتھ ساتھ کیمسٹری میں بھی جدت آتی رہی ہے۔* کیمسٹری کے وجود کے لحاظ سے اس کو کئی ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1 کیمسٹری کا قدیم دورانیہ سن 350 اے-ڈی تک:

قدیم وقتوں میں کئی کیمیائی عوامل سر انجام دئے جاتے تھے جیسا کہ دودھ سے دہی بنانا،پھلوں سے شراب بنانا اور پھر اسی شراب سے مشرکہ بنایا جاتا تھا لیکن اس دور کے لوگوں کو کیمسٹری کے متعلق آگاہی نہ تھی۔تقریبا سن 3000 بی-سی میں گلاس بنانا،برتن سازی،پگمنٹس،ڈائز،پرفیومز،میٹلز کی ایکسٹریکشن کر کے سونا بنانا،چاندی بنانے کے طریقے گریس،چائنہ،مصر جیسے ممالک میں عام ہو چکے تھے۔

سن 400 بی-سی میں کیمسٹری کا وجود ایک سائنس کی شکل میں سامنے ابھر کر آیا جب ارسطو نے ایک تھیوری پیش کی کہ تمام مادے صرف 4 عناصر آگ،ہوا،پانی،مٹی سے مل کر بنے ہوئے ہیں۔سن 300اے-ڈی میں مصر کے اندر کیمسٹری کی پہلی کتاب لکھی گئی۔کیمسٹری لفظ کا مطلب دراصل مصری آرٹ ابھر کر سامنے آیا۔

2 الکیمکل کا دورانیہ 350اے ڈی سے 1500 اے ڈی تک :

اس دورانیے میں اس وقت کے سائنسدانوں کو الکیمسٹ کہا جانے _لگا کیونکہ ان کے سامنے صرف دو ہی مقصد تھے۔پہلا یہ کہ زندگی کو طول دیا جائے اور کچھ ایسی دوائی_ بنائی جائے جو انسانوں کو ہمیشہ جوان رکھے۔ان کا دوسرا مقصد فلاسفر سٹون یا پھر پارس پتھر بنانا تھا جس کا کام یہ تھا کہ یہ پتھر بیس دھاتوں جیسا کہ زنک،کاپر،لوہا وغیرہ کو سونے میں تبدیل کر سکے ۔ الکیمیسٹس اپنی پوری کوشش کے با وجود فیل ہو گئے کیونکہ نہ تو ایسا کوئی پتھر وجود رکھتا ہے اور نہ ہی جوانی کو قائم رکھا جا سکتا ہے۔لیکن یہ بات طے ہے کہ ان کی ان کوششوں سے کیمسٹری کو نئے آپریٹس ملے اور نئے طریقے جیسا کہ ڈسٹیلیسن،سبلیمیشن،املگا میشن کے عمل سے سونے کی ایکسٹریکشن ،پودوں کی راکھ سے کاسٹک الکلیز کی تیاری کے عوامل وجود میں آئے۔

3 لیٹرو کیمسٹری کا دورانیہ سن 1500 سے 1650 تک :

لیٹرو ایک یونانی لفظ تھا جس کا مطلب ہے "فزیشن"

اس دورانیے میں سائنسدانوں کی ساری توجہ میڈیکل-کیمسٹری کے مسائل کی طرف لگی رہی۔ان کا نظریہ تھا کہ کیمسٹری کا پہلا بنیادی مقصد ادویات کی تیاری ہے نہ کہ بیس دھات سے سونا بنانے کا عمل ہے۔ اس عرصے میں گیسز کے مطالعے پر بھی کام شروع ہوا

~

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے