*🌹خاوند کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کریں🌹*



جب بھی خاوند گھر سے رخصت ہونے لگے اس کو ہمیشہ دعا کے ذریعے رخصت کرے. فی امان اللہ کہے. دعا دے. جیسے ہماری بڑی عورتیں پہلے وقتوں میں اپنے میاں کو کہتی تھیں. یہ کتنی پیاری بات ہے کہ میری امان اللہ کے حوالے. جب آپ نے اپنی امانت اللہ کے حوالے کر دی تو اللہ تعالٰی محافظ ہے وہ آپ کی امانت کی حفاظت کرے گا. 

آج کتنی عورتیں ہیں جو خاوند کو گھر سے نکلتے ہوئے یہ الفاظ کہتی ہیں؟

بہت کم. 

چونکہ نہیں کہتی اس لئے ان کے خاوندوں کی حفاظت بھی نہیں ہوتی. پھر پریشان ہوتی ہیں روتی ہیں کہ خاوند باہر جاتے ہیں ان کو باہر زیادہ دلچسپی ہوتی ہے.

بھئی آپ نے تو اپنی امانت اللہ کے حوالے ہی نہیں کی، اب آپ اللہ سے شکوہ نہیں کر سکتیں، اپنی امانت اللہ کے حوالے کریں پھر دیکھیں ﷲ کیسے حفاظت فرمائیں گے۔

تو نیک بیویاں ہمیشہ خاوند اور بچوں کو گھر سے رخصت ہوتے ہوئے ان کو دعا دیتی ہیں. اونچی آواز سے کہنے کی عادت ڈالیں. بلکہ دروازے تک ساتھ آیا کریں اور پھر کہا کریں. فی امان اللہ. فی حفظ اللہ. . کچھ نہ کچھ ایسے لفظ کہا کریں. یا ویسے ہی کہہ دیا کریں کہ میری امانت اللہ کے حوالے.

تو جب آپ اپنی امانت اللہ کے حوالے کر چکیں اللہ تعالٰی آپ کو کبھی Let down نہیں ہونے دیں گے. اللہ تعالٰی پر بھروسہ اور یقین تو ہماری زندگی کی بنیاد ہے.

تو جب خاوند گھر سے رخصت ہونے لگے تو دروازے تک جا کر اس کو الوداع کہیں دعا کے ذریعے اور جب خاوند گھر میں آئے جتنی بھی مصروف ہوں ایک منٹ کے لئے اپنے آپ کو فارغ کر کے مسکرا کر اپنے خاوند کا استقبال کریں. 

جب بیوی مسکرا کر اپنے خاوند کا استقبال کرے گی ہنستے مسکراتے چہرے کے ساتھ تو ظاہر ہے کہ خاوند کی نظر مسکراتے چہرے پر پڑے گی تو اس کے دل میں بھی محبت اٹھے گی. آج اس چیز پر عمل کم ہے اس لئے زندگی میں پریشانیاں زیادہ ہیں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے