ساری لڑائیاں، سارے جھگڑے اور ساری ناراضگیاں تمہاری چلتی سانسوں تک ہیں

 ︗︗︗︗︗︗︗﷽︗︗︗︗︗︗︗

            *        یَاحَیُّ    یَاقَیُّوْمُ       *

︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘



        *ریحؔان سنو.. ساری لڑائیاں، سارے جھگڑے اور ساری ناراضگیاں تمہاری چلتی سانسوں تک ہیں. آج پتا چل جائے کہ تم زندگی کی آخری سانسوں پر ہو، تمہیں لاحق کوئی جان لیوا بیماری اپنی آخری اسٹیجز پر ہے تو تمہارے سارے ناراض رشتہ دار، دوست احباب بھاگے چلے آئیں گے۔ ساری لڑائیاں ہوا ہو جائیں گی۔ ساری ناراضگیاں بھول جائیں گی اور تم سب سے مقدم ہو جاؤ گے.. کبھی میت کے اردگرد بین کرتے اور اونچی آواز سے روتے ہوئے افراد دیکھے ہیں، ان میں اکثر وہ ہوتے جو میت کو خون کے آنسو رلاتے رہتے ہیں، لیکن مرتے ہی سارے جھگڑے ختم اور میت کے لئے آنسو جاری ہو جاتے ہیں.. حقیقی مسئلہ جانتے ہو کیا ہے..؟ عرف عام ہے کہ کسی کے چلے جانے کے بعد اس کی قدر کا احساس ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، کسی کے چلے جانے کے بعد اس کی قدر کا نہیں پچھتاووں کا آغاز ہوتا ہے.. کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ جیسے جذبات اور احساسات کسی کے مرنے کے بعد ہمارے دل میں اس کے لئے پیدا ہو جاتے ہیں وہ اس کے زندہ ہوتے ہوئے ہمارے دلوں میں پیدا ہو جائیں. کسی کے بستر مرگ پر پڑے ہوئے جو معافیاں اس سے مانگی جاتی ہیں وہ اس کی زندگی میں ہی اپنی غلطیوں پر اس سے معافی مانگ لی جائے.....!*


              *🍁-۞ ریحؔـانیـات ۞-🍁*

︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗

            *✿ Thanks for Reading ✿* 

︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے