*╭┄┅┅┅─══❁﷽❁══─┅┅┅•┄╮*
*🤝اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
حضرت سلطان محمود غزنوی رحمہ اللّٰه کے پاس ایران کا بادشاہ اپنے سفیر کے ساتھ ملاقات کے لیے آیا ھوا تھا دن سارا سلطنت کے اُمور پر تبادلۂ خیال میں گزر گیا رات کے کھانے کے بعد ایرانی بادشاہ اور سفیر کو مہمان خانے میں آرام کرنے کی غرض سے بھیج دیا گیا۔۔۔
سلطان محمود غزنوی رحمہ اللّٰه خود بھی مہمان خانہ میں ھی ایک الگ خیمہ نما کمرے میں ٹھہرے تاکہ مہمان داری میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔۔۔
تقریباً نصف رات کے بعد سلطان نے اپنے خیمہ کے باہر کھڑے غلام کو آواز دی :
حسن۔۔۔
اس نے پانی کا لوٹا اور خرمچی اٹھائی اور خیمہ میں داخل ھو گیا ۔۔۔
ایرانی بادشاہ بڑی حیرت سے اپنے خیمہ کے پردہ سے یہ منظر دیکھ رھا تھا اور ساتھ ھی ساتھ سلطان محمود غزنوی رحمہ اللّٰه کے غلام حسن کا باہر آنے کا منتظر بھی تھا ۔۔۔
جیسے کوئی سوال اس کو بے چین کیے ھوئے تھا
جیسے ھی حسن سلطان کے خیمہ سے باھر نکلا ایرانی بادشاہ نے اسے بلایا اور پوچھا جب سلطان نے تمھیں آواز دی حسن۔۔۔
تو تمھارا حق تھا پہلے پوچھتے جی کیا حکم ھے آقا۔۔۔!
تم بنا پوچھے ہی پانی کا لوٹا اور خرمچی لیکر سلطان کے خیمہ میں چلے گئے ہوسکتا ھے سلطان کو کسی اور چیز کی طلب ہو ۔۔؟
حسن مسکرایا اور ایرانی بادشاہ کو جواب دیتے ہوئے بولا
حضور میرا مکمل نام محمد حسن ہے...
اور میرا سلطان ھمیشہ با وضو رہتا ہے اور جب اسکا وضو نا ہو تب ہی مجھے حسن کہہ کر پکارتا ہے۔۔
اور میں سمجھ جاتا ھوں اب سلطان کو وضو کی حاجت ہے جو انھوں نے اسم محمد صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم اپنی زبان سے ادا نہیں کیا۔۔
آج تک میرے سلطان نے بغیر وضو کے مجھے محمد حسن کہہ کر نہیں پکارا ۔۔۔
اللّٰه اکبر۔۔۔!
یہ تھے وہ ہمارے اسلامی تاریخ کے" ھیروز "جن کے دلوں میں عشق مصطفیؐ صلی اللّٰه علیہ وسلم کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا ...
اور کافر مشرک انکا نام سن کر کانپتے تھے۔۔۔
🔸🔸🔸🔹🔹🔹🔸🔹
۔ ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

0 تبصرے