چیز آپ بچے کے اندر پیدا کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ اسکو خود میں پیدا کریں
جس چیز سے بچوں کو بچانا چاہتے ہیں۔۔۔۔ اس سے خود بچیں
سب سے پہلے آپکو اپنا ٹی وی ختم یا کم کرنا ہے۔۔۔
اپنا موبائل یوز ضرورت تک محدود کرنا ہے۔۔۔
ان کے سامنے استعمال کرنے سے بچنا ہے
*_یاد رکھیں_*
والدین جو کام کریں وہ بچوں کیلئے اہم ہے،اور جو والدین نہ کریں وہ بچوں کیلئے غیر اہم ہے
بچے جب گھر میں ہوں انکو زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔۔۔آپ کچن میں زیادہ وقت گزاریں گی تو بچوں کو کیسے گائیڈ کر پائیں گی
جب اکٹھے بیٹھیں یا اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھائیں تو اصول رکھیں کے نہ ٹی وی چلے گا نہ موبائل وغیرہ استعمال ہوگا
بچوں کو ٹی وی کے نقصانات بتائیے۔۔۔اس سے آپ کی بات کا زیادہ اثر ہوگا۔۔۔
ان کو تفصیل سے اور دلچسپ انداز میں بتائیں۔۔۔
ماں کا تحکمانہ رویہ۔۔۔آرڈر دینا۔۔بچوں کی تربیت نہیں کرتا بلکہ یہ منفی رویہ ہے۔۔۔
آپکے سامنے تو بات مان لی جائے گی۔۔۔مگر وہ بات دل میں نہیں اترے گی
بچوں کو عزت دیں وہ آپ کو عزت دیں گے۔۔۔آپکی بات کو اہمیت دیں گے
بچوں کو ٹی وی کے بارے میں سب بتا کر ان سے ان کی رائے لیں۔۔۔ان کو choice دیں۔۔۔
ٹی وی کتنی دیر چلے گا۔۔۔موبائل یا ٹیبلیٹ کتنی دیر یوز کرنے کی اجازت ہے گھر میں اس کے rules مقرر کریں اور اچھے انداز میں بچوں کو بتائیے
لیکن ایک دفعہ جو ruleبن گیا۔۔اس پر خود قائم رہیئے
*ایک بہت اہم نکتہ*
_شادی سے پہلے بھی ایک عورت کو سیکھنا چاہیئے کہ ایک اچھی بیوی اور اچھی ماں بننے کیلئے کیا کرنا ہے_
_یاد رکھئے_ بچوں کی چھوٹی عمر بہترین سنہرا موقع ہے ان کو سدھارنے۔۔بعد میں یہ کام مشکل ہی ہوتا چلا جائے گا
بچوں اور اپنے درمیان سے موبائل اور ٹی وی کو نکالیں
ان سے کمیونیکیٹ کریں
0 تبصرے