نئی ماؤں کے لئے بچوں کو سنبھالنا اکثر مشکل ہوتا ہے خصوصاً بچوں کی پہلی سردی میں کئی قسم کی احتیاط اور کئی چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے
اسی لئے ذیل میں بیان کئے گئے طریقے اپنا کر آپ اپنے بچے کو سردی سے محفوظ رکھ سکتی ہیں
*1: بچوں کودھوپ دیں*
چھوٹے بچوں کو صبح کی دھوپ دینا بہت ضروری ہے لیکن ڈائریکٹ دھوپ میں نہ لٹائیں بلکہ چادر کی آڑ میں بچے کو رکھیں براہِ راست دھوپ بچے کی جلد کو جھلسا سکتی ہے
*2: مالش*
چھوٹے بچوں کا مساج یا مالش بہتر نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے اس سے جلد سردی کے باعث خشک ہونے کے بجائے نرم وملائم اور ریشز سے محفوظ رہتی ہے السی کا تیل بچوں کی مالش کے لئے بہت مفید ہے
*3: اسکن الرجی سے بچانے کے لئے*
ایک جڑی بوٹی ہے دماسا اس کی پوٹلی بنائیں اور گرم پانی میں ڈال دیں اس پانی سے نوزائیدہ بچے کو پہلی بار نہلائیں تو سردی میں ہونے والی اسکن کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے
*4: سردی میں بھی روزانہ نہلائیں*
بچے کو روزانہ گرم پانی سے باتھ روم بند کرکے نہلائیں تاکہ انھیں ہوانہ لگے اس سے بچے کی نشوونما اچھی ہوگی اور وہ جراثیم سے بھی محفوظ اور فریش رہے گا
*5: بچے کو بہت زیادہ نہ ڈکھیں*
بچے کو سردی سے بچانے کے لئے بہت زیادہ کپڑے نہ پہنائیں بس کان ضرور ڈھانک کر رکھیں زیادہ سردی ہو تو موزے پہنائیں کمرے کو گرم رکھیں تو زیادہ کپڑوں کی ضرورت نہیں رہتی بہت سے اونی کپڑوں سے بچوں کو الرجی ہوجاتی ہے۔
*6: دیسی انڈہ کھلائیں*
اگر آپکابچہ چھ ماہ کا ہوچکا ہے تو آپ اسے سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے دیسی انڈے کی زردی ضرور کھلائیں انڈہ کچا پکا فرائی کرکے آپ چمچ میں اسکی زردی لے کر بچے کو بآسانی پلا سکتی ہیں
*7: سینہ کی جکڑن کے لیے*
سردیوں میں بچے کا سینہ خراب ہونا عام سی بات ہے سہاگا توے پر کھلا کر گندم کے دانے کے برابر ماں کے دودھ میں ملا کر تین دن دیں تو بچے کا سینہ صاف ہوجائے گا
*8: بچوں کا رونا*
شام میں گیس کے باعث بعض اوقات بچے بہت روتے ہیں ایسی صورت میں ہینگ کو پانی میں بھگو کر پیٹ اور پیروں کے ناخنوں پر لگائیں اس سے آرام آتا ہے
*9: مچھروں سے حفاظت*
سردیوں میں مچھر بہت آتے ہیں اور چھوٹے بچوں کو مچھروں سے بچانا بہت ضروری ہے مچھر دانی کا استعمال کریں کھڑکیاں شام سے پہلے بند کر دیں اور بچوں کو پوری آستین کے کپڑے اور پاجامے پہنائیں
*10: پرسکون نیند کے لیے*
بچے کی پرسکون نیند اسکی صحت کی ضامن ہوتی ہے جب آپکا بچہ سو جائے تو آپ اس پر اپنا دوپٹہ ضرور رکھیں کیونکہ بچے ماں کی خوشبو سے مانوس ہوتے ہیں اس عمل سے بچے کو ماں کا احساس اور اسکی خوشبو محسوس ہوتی ہے اور وہ سردی میں بھی آرام سے سوتا ہے
*ضروری بات*
_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_
0 تبصرے