اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے

 *╭┄┅┅┅─══❁﷽❁══─┅┅┅•┄╮*

     *🤝​اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎​*  

 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖



۔"" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" ""

ایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لئے تفریحی سفر کا انعقاد کیا ۔ راستے میں ان کا گزر ایک سرنگ سے ہوا، جس کے نیچے سے بس ڈرائیور پہلے بھی گزرتا تھا۔ سرنگ کے دہانے پر پانچ میٹر اونچائی لکھی تھی۔ ڈرائیور نے نہیں روکا، کیونکہ بس کی اونچائی بھی پانچ میٹر تھی۔ لیکن اس بار بس سرنگ کی چھت سے رگڑ کر درمیان میں پھنس گئی، جس سے بچے خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ بس ڈرائیور کہنے لگا، ہر سال میں بغیر کسی پریشانی کے سرنگ عبور کرتا ہوں، مگر اب کیا ہوا؟

ایک آدمی نے جواب دیا، سڑک پکی ہو گئی ہے اس لئے سڑک کی سطح تھوڑی بلند ہو گئی ہے، وہاں رش لگ گیا۔

ایک شخص نے بس کو باہر نکالنے کے لئے اپنی کار سے باندھنے کی کوشش کی، لیکن ہر بار رگڑ کی وجہ سے رسی ٹوٹ جاتی۔ کچھ نے بس کو کھینچنے کے لئے ایک مضبوط کرین لانے کا مشورہ دیا اور کچھ نے کھود کر توڑنے کا مشورہ دیا، غرض ہر کسی نے اپنی اپنی تجویز دی ۔۔۔




 ان مختلف تجاویز کے درمیان ایک بچہ بس سے اترا اور کہا: میرے پاس حل ہے!

 اس نے کہا : استاد صاحب نے ہمیں پچھلے سال ایک سبق دیا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں اپنے اندر سے غرور و تکبر، نفرت، خود غرضی اور لالچ کو نکال دینا چاہیئے، جن کی وجہ سے ہم لوگوں کے سامنے پھولے ہوئے ہوتے ہیں ۔

اگر ہم ان الفاظ کو بس پر لگا دیں اور اس کے ٹائروں سے تھوڑی سی ہوا نکال دیں تو وہ سرنگ کی چھت سے نیچے اترنا شروع کر دے گی اور ہم باحفاظت گزر جائیں گے ۔۔۔

بچے کے شاندار مشورے سے ہر کوئی حیران رہ گیا اور بس کے ٹائروں سے ہوا کا دباؤ کم کیا گیا تو واقعی بس سرنگ (ٹنل) کی چھت کی سطح سے نیچے گزر گئی اور سب بحفاظت باہر نکل آئے ۔۔۔


 ہمارے مسائل ہم میں ہیں، ہمارے دشمنوں کی طاقت میں نہیں ۔۔۔ اس لئے اگر ہم اپنے اندر سے غرور اور تکبر کی ہوا نکال دیں گے، تو دنیا کی اس سرنگ میں سے ہمارا گزر بآسانی ہو جائے گا ۔ بس اپنے اندر کی غرور و تکبر و انا اور خود غرضی کی ہوا نکال دیں معاشرہ اچھا ہو جائے گا…!!!

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے 


*🌸✨

۔ ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے