*╭┄┅┅┅─══❁﷽❁══─┅┅┅•┄╮*
*🤝اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
بغیر کسی دلیل کے بیوی پر شک کرنا آدمی کے خراب ہونے کی علامت ہے۔ دیکھو ایک بات یاد رکھو کہ عورت اگر اپنے شوہر پر شک کرے یہ اتنی بری بات نہیں ہے۔ یہ محبت کی علامت ہے۔ وہ نہیں چاہتی کہ میرے شوہر میرے علاوہ کسی اور طرف توجہ کریں۔ عورتیں کرتی ہی ایسے ہیں کیوں کہ عورتوں کو پتہ ہوتا ہے کہ آدمی لوگ اکثر ٹھرکی ہوتے ہیں۔ انکو پتہ ہے کہ کہیں بھی آنکھ مٹکا کا موقع ملا تو یہ آنکھ مٹکا کرے گا تو ایسے میں بیوی نگرانی بھی کرتی ہے، شک بھی کرتی ہے موبائل بھی چیک کرتی ہے۔ یہ اتنا برا نہیں ہے۔ یہ ہر عورت کی نیچر ہے۔ اس میں غیرت میں آنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن ایک بات واضح کردوں کہ موبائلوں میں گُھسنا برا کام ہے جائز نہیں ہے۔
اور اگر مرد اپنی بیوی پر شک کرنا شروع کردے تو پھر یہ بیغیرتی ہے کیوں کہ عورتوں میں عادت نہیں ہوتی مردوں سے دوستیاں لگانے کی شادی کے بعد۔ جب لڑکی کی شادی ہوجاتی ہے تو اسکو مردوں میں دلچسپی نہیں رہتی۔ اگر آپ اپنی بیوی کو کہیں کہ مجھے شُبہ ہے کہ تمہاری فلاں سے دوستی ہے تو یہ بہت بڑی گالی دیدی آپ نے۔ لہذا ایسے لفظ زبان سے نکالنے سے پہلے سو دفعہ سوچیں۔ یہ چھوٹا لفظ نہیں ہے۔ آج ایسے کئ کیسز آتے ہیں ہمارے پاس۔ بھئ جب تک اپکو یقین نہیں ہے۔ کوئ ٹھوس ثبوت نہیں ہے اور خوامخواہ بیوی کو کہنا کہ مجھے تم پر شک ہے اس سے گویا شریف عورت پر خاندانی عورت پر پہاڑ گرادیا۔ بہت بڑا پہاڑ گرادیا آپ نے اُسکے اوپر۔ اس لیے بیوی کے بارے میں کہنا کہ مجھے تم پر شک ہے یہ بہت بڑی گالی ہے۔ مردوں کو چاہیۓ اس معاملے میں بہت احتیاط کریں۔
۔ ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
.jpeg)
0 تبصرے