اپنی بیوی کے چہرے کو غور سے دیکھا کرو جس پل وہ شادی شدہ ذمہ دار خاتون سے ہٹ کے ایک چھوٹی سی لڑکی بن جاٸے ان پل کو اپنے دل میں قید کر لیا کریں
اگر آپ شادی شدہ ہیں تو الحَمْدُ ِلله کہیں کیونکہ آپ کی بیوی نے آپ کا ایمان مکمل کیا ہے
اگر آپ کے کپڑے گھر پہ دُھل کے استری ہو کے آپ کو ہر صبح تیار ملتے ہیں تو ایک بار پھر الحَمْدُ ِلله کہیں
کیونکہ یہ سروس آپ کو بنا کسی لالچ کے آپ کی بیوی اپنا فرض سمجھ کے ادا کر رہی ہے۔۔۔
اگر آپ اپنی بیوی کے چہرے پہ بچپنا دیکھنا چاہتے ہیں اور خالص خوشی دیکھنا چاہتے ہیں تو آج سے ایک کام کریں جب بھی آپ صبح آفس جاتے ہوٸے اپنا ڈریس چینج کرتے ہیں تو ہفتے میں ایک آدھ بار جان بوجھ کے سو والے دو نوٹ جیب میں چھوڑ دیا کریں
میرا یقین کریں جب آپ کی بیوی یہ کپڑے دھوتے ہوٸے آپ کی جیب کی تلاشی لے گی تو اُس کے چہرے پہ خالص خوشی ہو گی۔۔۔
اور پھر جب آپ شام کو گھر لوٹیں گے تو آپ کی بیوی بچوں کی طرح خوش ہو کے آپ کو بتاٸے گی کہ آج آپ کی جیب سے مجھے دو سو یا سو روپے ملے ہیں میرا یقین کریں تب اُس کے چہرے پہ بچپنا ہو گا۔۔۔
اور جب وہ ساتھ یہ کہے گی اب میں واپس نہیں دوں گی تو انتہا کی معصومیت ہو گی اس کے چہرے پہ۔۔۔
بیوی کو اُس کی ضرورت کے لٸے پیسے تو ویسے بھی دینے ہوتے ہیں لیکن ان پیسوں سے زیادہ ایسے دینے میں مزہ ہے
*اپنی بیوی کے چہرے کو غور سے دیکھا کرو جس پل وہ شادی شدہ ذمہ دار خاتون سے ہٹ کے ایک چھوٹی سی لڑکی بن جاٸے ان پل کو اپنے دل میں قید کر لیں۔۔۔۔*
.jpeg)
0 تبصرے