بچوں کے لیے گھر کا ماحول




*بچے کا گھر اس کی تعلیم اور شخصیت کی نشوونما کی پہلی درس گاہ ہوتا ہے۔ گھر کے ماحول کا بچے کی شخصیت پر گہرا اثر پڑتا ہے کہ بچہ کس طرح کی نشو ونما پائے گا اور کس طرح کی شخصیت کا حامل ہوگا۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ بچے کے ارد گرد کا ماحول صحت مند، دوستانہ، اور حوصلہ افزا ہو تاکہ بچہ بڑا ہو کر معاشرے کا ایک کارآمد رکن بن سکے*


 *گھر کا غیرصحتمند اور غیر دوستانہ ماحول بچے کی نشو ونما پر بہت برا اثر ڈالتا ہے۔ اگر ایک بچے کے گھر کا ماحول، منفی، دباووالا اور مایوس ہوگا تو بہت ممکن ہے کہ ایسا بچہ زہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جائے۔ خاندان کی طرف سے مزاحمت، والدین کے درمیان غیر صحت مندانہ تعلقات،بچے اور والدین کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کی کمی، یہ تمام عناصر بچے کی شخصیت پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اسے ایک مشکل بچے میں ڈھال سکتے ہیں۔*


*اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو صحت مندانہ اور دوستانہ ماحول فراہم کریں۔ انہیں اپنے بچوں سے بات چیت کرنی چاہیے اور انہیں اس بات کی آزادی دینا چاہیے کہ وہ اپنے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کر سکیں۔ والدین اپنے بچوں کے بہترین دوست اور سہولت کار ہو سکتے ہیں اور ان کے مسائل کی طرف توجہ دے سکتے ہیں اگر بچے اپنے آپ کو محفوظ اور آرام دہ محسوس کریں۔*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے